روم (سپورٹس ڈیسک )این بی سی کی معروف اینکر ساویانہ گتھری نے اپنی والدہ نینسی گتھری کی گمشدگی کے بعد اٹلی میں ہونے والے سرمائی اولمپکس کی میزبانی ملتوی کر دی ہے۔ 84 سالہ نینسی کو ٹکسن، ایریزونا میں ان کے گھر سے لاپتہ قرار دیا گیا ہے جبکہ حکام نے گھر کو "کرائم سین" قرار دیتے ہوئے عوام سے مدد کی اپیل کی ہے۔ :موٹر سائیکل سوار خبردار ساویانہ، جو اولمپکس کی افتتاحی تقریب کی میزبانی کے لیے میلان روانہ ہونے والی تھیں، فوری طور پر ٹکسن پہنچیں تاکہ تلاش میں شامل ہو سکیں۔