کراچی(آئی این پی)سی ٹی ڈی نے منگھوپیر میں ایک مکان پر چھاپے میں 3 دہشت گرد مار دیے۔تفصیلات کے مطابق منگھوپیر میں سی ٹی ڈی کے ایک مکان پر چھاپے کے دوران پولیس اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جن کی لاشیں سول اسپتال کی منتقل کی گئیں۔ڈی ایس پی سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے سول اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ چھاپا کالعدم تنظیم کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر مارا گیا تھا، ایک ہلاک دہشت گرد کی شناخت زعفران کے نام سے ہوئی جس پر حکومت نے 2 کروڑ روپے انعام رکھا ہوا تھا، جب کہ دوسرے دہشتگرد کی شناخت قدرت اللہ کے نام سے ہوئی