حکومت نے پہلے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کی، اس کے بعد 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کی
ملک میں مہنگائی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، 5 اگست کو پر امن احتجاج ہوگا:میڈیا سے گفتگو
پشاور(آئی این پی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے الزام عائد کیا ہے ملک میں چینی کی ذخیرہ اندوزی کی جارہی ہے، چینی اسکینڈل میں شریف اور زرداری خاندان ملوث ہیں، جنہوں نے اربوں روپے کمائے۔پشاور ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے پہلے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کی، اس کے بعد 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کی، ملک میں مہنگائی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ ہزار روپے والا بجلی کا بل 15 ہزار روپے تک جاپہنچا ہے، پیٹرول، گیس اور دیگر اشیا مہنگی ہیں‘ 5 اگست کو پر امن احتجاج ہوگا، احتجاج کے لیے تیاریاں مکمل ہیں ہمارے ساتھ اپوزیشن کی کچھ جماعتیں بھی ہوں گی، ہمارا احتجاج پر امن ہوگا