این سی سی آئی کرپشن سکینڈل میں ملوث 9 افسروں کو او ایس ڈی بنا دیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی )    قومی سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی( این سی سی آئی)  میں کرپشن اسکینڈل اور ناقص کارکردگی میں ملوث نو افسران کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔این سی سی آئی ہیڈکوارٹرزکی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تمام نو افسران کرپشن اسکینڈل میں ملوث پائے گئے ہیں ، تمام افسران کواین سی ای آئی ہیڈکوارٹرز میں کلوز کردیاگیا ہے۔او ایس ڈی افسران میں ایڈیشنل ڈائریکٹر پشاور عامر نذیر، ایڈیشنل ڈائریکٹر کوئٹہ حیدر عباس، ڈپٹی ڈائریکٹر سلیمان شامل ہیں جبکہ راولپنڈی، گوجرانوالہ اور ایبٹ آباد کے چار سب انسپکٹر بھی لسٹ میں شامل ہیں