شریف خاندان ماضی میں بھی منی لانڈرنگ میں ملوث رہا ہے: بیرسٹر سیف

  پشاور (آئی ا ین پی  ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف  نے کہا ہے   بانی پی ٹی آئی نے بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کیا جبکہ شریف خاندان بدنامی کا سبب بن رہا ہے، شریف خاندان کا فرزند حسن نواز لندن میں بھی ٹیکس ڈیفالٹر قرار پایا،  یہ لوگ بیرون ملک جا کر اپنے ملک کے لیے نیک نامی کماتے ہیں، مگر یہ ملک کا نام بدنام کر رہے۔اپنے ایک بیان میں  انہوں نے کہا  کہ  ٹیکس چوری کی وجہ سے پاکستان میں ان کا کاروبار بڑھتا جا رہا ہے، جبکہ دیگر سرمایہ کار دیوالیہ ہو رہے ہیں۔