ہیپاٹائٹس ایک خاموش قاتل ہے، بروقت تشخیص اور ویکسین سے بچاؤ ممکن ہے :مریم نواز

لاہور  (سپیشل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس ایک خاموش قاتل ہے، بروقت تشخیص و ویکسین سے بچاؤ ممکن ہے۔ ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے کے موقع ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائیٹس کا مرض وہ ہے جو آہستہ آہستہ جگر کو متاثر کرتا ہے، اور اگر بروقت تشخیص اور علاج نہ کیا جائے تو یہ جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے، جن میں مفت ویکسین، گھر گھر ادویات کی فراہمی، فیلڈ ہسپتالوں اور کلینک آن مراکز پر مفت ٹیسٹ کی سہولیات شامل ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے ہیپاٹائٹس کے خلاف عوامی شعور بیدار کرنے کے لیے آگاہی مہم بھی شروع کی ہے تاکہ ہر فرد اس مہلک بیماری سے بچاؤ کے لیے بروقت قدم اٹھا سکے