مقدمات پی ٹی آئی کارکنوں اور حامیوں کیخلاف سیاسی انتقام ہیں:معین ریاض

اسلام آباد(آن لائن)ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین ریاض قریشی نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھاہے جس میں انھوں نے چیف جسٹس سے 9 مئی مقدمات میں فوری عدالتی مداخلت کا مطالبہ کیاہے۔انھوں نے بھجوائے گئے اپنے خط میں بتایاہے کہ متعدد شہروں میں 9 مئی مقدمات عدالتی اور آئینی بحران کا باعث بن رہے ہیں،ان مقدمات کو لے کر انسداد دہشت گردی عدالتوں کی غیر معمولی تیزی کی شکایات سامنے آئی ہیں، انسداد دہشت گردی عدالتیں صبح سے رات دیر تک ٹرائل کی کارروائی جاری رکھتی ہیں، یہ مقدمات پی ٹی آئی کارکنوں اور حامیوں کیخلاف سیاسی انتقام ہیں،آزاد عدالتی نظام قائم کیا جائے اور 9 مئی مقدمات کے قانونی جواز کی جانچ کی جائے، عدالتی کارروائیوں کو معقول اوقات میں رکھا جائے، ملزمان کا ذہنی و جسمانی استحصال سے بچاؤ کیا جائے، ملزمان کو اپنے وکیل چننے کا حق اور عدالتی کارروائیوں میں شفافیت کی ضرورت ہے