9 مئی کو نیب کی تحویل میں تھا، سیاسی انتقام کیلئے مقدمات میں نامزد کیا گیا بانی پی ٹی آئی

 لاہور ہائی کورٹ 8 مقدمات میں ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے: بانی  پی ٹی آئی کی درخواستوں میں استدعا‘سماعت 17 اپریل تک ملتوی 
 لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائی کورٹ میں جناح ہائوس حملہ سمیت 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے موقف اپنایا ہے  9 مئی 2023 والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا، سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام کا لگا مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔لاہور ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی جناح ہائہس حملہ سمیت نو مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتوں پر سماعت ہوئی، جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا  9 مئی والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا،  سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام کا لگا مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائی کورٹ 8 مقدمات میں ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے۔عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 17 اپریل تک ملتوی کردی، انسداد دہشتگری عدالت لاہور نے 27 نومبر کو بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں خارج کی تھیں۔