بوگوٹا: کولمبیا میں ایک چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 15 افراد ہلاک ہو گئے۔
حادثہ کولمبیا کے مشرقی سرحدی علاقے، وینزویلا کے قریب، ایک پہاڑی مقام پر پیش آیا۔طیارہ کوکوٹا سے اوکانا جا رہا تھا کہ لینڈنگ سے کچھ دیر قبل ائیر ٹریفک کنٹرول سے اس کا رابطہ منقطع ہو گیا۔طیارے میں کولمبیا کانگریس کے ایک رکن سمیت 13 مسافر اور 2 کریو ممبرز سوار تھے۔ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشیں نکالنے کا عمل مکمل کر دیا۔ابتدائی تحقیقات میں خراب موسمی حالات کو حادثے کی ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا ہے، تاہم حتمی رپورٹ کے بعد اصل وجہ سامنے آئے گی۔