بھارت میں نیپا وائرس کے کیسز کے بعد ایشیا میں حفاظتی اقدامات بڑھا دیے گئے

بھارت میں نیپا وائرس کے کیسز کے بعد ایشیا میں حفاظتی اقدامات بڑھا دیے گئے

بھارت میں مہلک نیپا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کے بعد ایشیا کے متعدد ممالک نے احتیاطی اقدامات سخت کر دیے ہیں اور ہوائی اڈوں پر مسافروں کی اسکریننگ اور نگرانی میں اضافہ کر دیا ہے۔

مختلف ممالک نے بھارت سے آنے والے مسافروں کے لیے خصوصی چیک پوائنٹس قائم کر دیے ہیں۔امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (CDC) نے انتباہ جاری کیا ہے کہ نیپا وائرس میں اموات کی شرح 40 سے 70 فیصد تک ہو سکتی ہے۔عالمی ادارہ صحت (WHO) نے نیپا وائرس کو ترجیحی خطرناک وائرس قرار دیا اور فوری تحقیق و سخت نگرانی پر زور دیا۔
خطے میں حفاظتی اقدامات:

تھائی لینڈ نے بھارت سے آنے والے مسافروں کے لیے ہوائی اڈوں پر اسکریننگ کا آغاز کیا۔تائیوان کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول نے نیپا وائرس کو کیٹیگری 5 خطرہ قرار دیا۔برطانیہ، نیپال، تھائی لینڈ، تائیوان اور سری لنکا میں بھارتی مسافروں کے لیے اسکریننگ شروع ہو گئی۔چین، میانمار، انڈونیشیا اور ویتنام نے بھارت کے سفر سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا۔ماہرین صحت نے کہا کہ بھارت میں نیپا وائرس کی نگرانی کا نظام غیر مؤثر اور غیر مربوط ہے، خاص طور پر دیہی اور سرحدی علاقوں میں۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ نیپا وائرس کی موجودگی میں بڑے عالمی ایونٹس جیسے ٹی 20 ورلڈ کپ کھلاڑیوں اور عملے کے لیے خطرات بڑھا سکتے ہیں۔