لاہور: پان تھوکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

لاہور: پان تھوکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

شہر میں جگہ جگہ پان تھوکنے کے رجحان کو روکنے کے لیے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) نے آگاہی مہم شروع کر دی ہے اور عوامی مقامات، بس اسٹاپس اور شاہراہوں پر پان تھوکنے والوں کے خلاف جلد انفورسمنٹ کارروائیاں بھی کی جائیں گی۔

ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق شہر بھر میں پان شاپس اور کمرشل مارکیٹس کے اطراف صفائی کے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں:

مال روڈ، انارکلی اور لبرٹی مارکیٹ میں واشنگ مکمل۔
شادمان، مزنگ چوک، گلشن راوی، کریم بلاک، لٹن روڈ اور راوی ٹاؤن میں صفائی مکمل۔
ساندہ روڈ، گوالمنڈی، بھاٹی گیٹ، شالیمار ٹاؤن، ہربنس پورہ اور فتح گڑھ میں بھی پان شاپس کے اطراف واشنگ مکمل۔
چیف ایگزیکٹو بابر صاحب دین نے پان شاپس مالکان کو ہدایت دی کہ دکانوں کے باہر ڈسٹ بن رکھیں تاکہ صفائی کے اقدامات کو مستحکم بنایا جا سکے۔