اسلام آباد میں ون ڈش پالیسی کی بار بار خلاف ورزی کرنے والی مارکیز کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق، ایک سے زائد مرتبہ خلاف ورزی کرنے والے مارکی مالکان کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے، اور دوسری بار خلاف ورزی کی صورت میں مارکی کو سیل کر دیا جائے گا اور مالکان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے گی۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق، سیل شدہ عمارت کے اندر ایونٹ منعقد کرنے پر گرفتاری کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ گرفتاری ہر صورت یقینی بنائی جائے۔
ڈی سی اسلام آباد نے ہدایت کی ہے کہ وفاقی حکومت کی ون ڈش پالیسی پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے، اور اسسٹنٹ کمشنرز بغیر کسی تفریق کے تمام مارکیز کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کریں۔