چار سال قبل سوشل میڈیا کے ذریعے نجیب سے دوستی ہوئی۔ ملزم نے فلیٹ پر بلا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا
لاہور(کرائم رپورٹر)سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد شادی کا جھانسہ دے کر ایک نوجوان نے لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی نے تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درخواست دی،جس پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق (ح) نامی لڑکی کی چار سال قبل سوشل میڈیا کے ذریعے نجیب الرحمان نامی شخص سے دوستی ہوئی۔ ملزم نے شادی کا وعدہ کر کے لڑکی کا اعتماد حاصل کیا اور اسے اپنے فلیٹ پر بلا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ لڑکی کے بیان کے مطابق ملزم شادی کا جھانسہ دے کر متعدد بار زیادتی کرتا رہا۔ایف آئی آر میں مزید بتایا گیا ہے کہ جب لڑکی نے شادی کا مطالبہ کیا تو ملزم نے انکار کر دیا اور واقعہ کسی کو بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے لگا۔ جس پر متاثرہ لڑکی نے قانونی کارروائی کے لیے پولیس سے رجوع کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کی گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔