مریم نواز کا 7 کروڑ کی واپسی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

لاہور(خصوصی رپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چوہدری شوگر ملز کیس میں بطور گارنٹی جمع کروائے گئے 7 کروڑ روپے کی واپسی کیلیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ کل معاملے کی سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس جواد ظفر اور جسٹس عبہر گل خان شامل ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ نیب چوہدری شوگر ملز کیس بیبنیاد قرار دے کر خارج کرچکا ہے، کیس ختم ہونے کے بعد بطور گارنٹی رکھوائے گئے 7 کروڑ روپے واپس کیے جائیں۔