لاہور(آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چوہدری شوگر مل کے لیے بطور گارنٹی لاہور ہائی کورٹ میں کرائے گئے سات کروڑ روپے واپس لینے کے لیے درخواست دائر کردی۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔ مریم نواز کی جانب سے وکیل جاوید ارشد بھٹی ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔موقف اختیار کیا گیا کہ چوہدری شوگر مل میں سات کروڑ روپے بطور گارنٹی جمع کروائے گئے، نیب نے شوگر مل کیس ختم کردیا، عدالت ہائی کورٹ میں جمع ہوئے سات کروڑ روپے واپس کرنے کا حکم دے۔