پرواز کارڈ پر بلاسو د نوجوانوں کوتین لاکھ

 50 ہزار ہنرمند نوجوانوں کو پرواز کارڈ جاری ہوں گے، رقوم کی فراہمی میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا: وزیر اعلیٰ مریم نواز
(ویب ڈیسک )  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پرواز گارڈ کے ذریعے ہنرمند نوجوانوں کو3 لاکھ روپے بلاسود فراہم کے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پرواز کارڈ، راہ روزگار، اسکل ڈیولپمنٹ پورٹل کے اجرا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف اور سہولت کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے، نوجوانوں کو بااختیار بنانا ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہنرمند، تعلیم یافتہ بنانے  کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ 50 ہزار ہنرمند نوجوانوں کو پرواز کارڈ جاری ہوں گے، پرواز کارڈ کے ذریعے رقوم کی فراہمی میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ مریم نواز نے کہا کہ کوئی بھی نوجوان وسائل کی کمی کی وجہ سے پیچھے نہیں رہے گا۔ ہماری ا?بادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، نوجوانوں کو ا?گے بڑھنے کے لیے موقع فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ  چیف منسٹر اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت 2 لاکھ بچوں کو ٹریننگ دی گئی، 1 ہزار بچوں کو ٹریننگ دے کر گارمنٹس کے شعبے میں روزگار دیا گیا۔ وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ نوجوانوں کو ہرمند بنانے کے ساتھ روزگار بھی فراہم کیا جارہا ہے، ای کامرس کے ذریعے بھی نوجوان باعزت روزگار کما رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہنر افرادی قوت کی طلب دنیا بھر میں ہے، ہمیں صرف ٹریننگ دینا ہوگی، ہمارے نوجوان باصلاحیت، دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔