کوٹ لکھپت: شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

 مقتولہ کی شناخت کلثوم بی بی کے نام سے ہوئی ،قاتل گرفتار،ملزم کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد 
لاہور( کرائم رپورٹر) کوٹ لکھپت کے علاقے میں گھریلو تنازع کے دوران شوہر نے ٹوکے کے وار سے اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی کوٹ لکھپت پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر لیے۔پولیس ترجمان کے مطابق مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت کلثوم بی بی کے نام سے ہوئی ہیایس پی شہربانو نقوی کے مطابق پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے موقع پر ہی ملزم آمین کو گرفتار کر لیا، جبکہ گرفتار ملزم کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔بروقت اور مؤثر کارروائی پر ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے ایس ایچ او اور پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی۔