اجیت پاوار کی موت کا سبب طیارہ 2023ء میں بھی حادثے کا شکار

  پائلٹ لینڈنگ کے دوران قابو کھو بیٹھا، طیارہ زمین سے ٹکراتے ہی آگ کی لپیٹ میں آ گیا
مہاراشٹرا کے نائب وزیرِ اعلیٰ اور این سی پی چیف اجیت پاوار  آج صبح ایک طیارہ حادثے میں ہلاک ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ لیئر جیٹ 45 تھا، جو پہلے بھی ستمبر  2023ء￿  میں ممبئی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو چکا تھا۔بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ نجی طیارہ صبح تقریباً 8 بجے ممبئی سے روانہ ہوا اور 45 منٹ بعد پونا ضلع کے بارامتی ایئرپورٹ کے قریب لینڈنگ کے دوران قابو کھو بیٹھا، طیارہ زمین سے ٹکراتے ہی آگ کی لپیٹ میں آ گیا، حادثے میں اجیت پاوار، پائلٹ اور ایک کریو ممبر سمیت 5 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ستمبر 2023ء￿  میں وی ایس آر وینچرز کی ملکیت یہی طیارہ شدید بارش اور خراب موسم کے باعث ممبئی کے چترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل کر حادثے کا شکار ہو گیا تھا، اس حادثے میں تمام مسافر محفوظ رہے تھے تاہم معاون پائلٹ شدید زخمی ہوا تھا۔بھارتی نجی ایوی ایشن VSR کے کیپٹن وی کے سنگھ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ خراب موسم اور کم حدِ نگاہ معلوم ہوتی ہے۔بھارتی وزارتِ شہری ہوا بازی کی رپورٹ کے مطابق 2023ء￿  کے حادثے کے وقت طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دی گئی تھی مگر وہ رن وے سے ہٹ کر ٹیکسی وے کے قریب جا گرا اور دو حصوں میں ٹوٹ گیا تھا۔واضح رہے کہ وی ایس آر وینچرز پرائیویٹ لمیٹڈ نئی دہلی میں قائم ایک نان شیڈول ایئر ٹرانسپورٹ کمپنی ہے جو نجی چارٹر پروازیں اور میڈیکل ایمرجنسی خدمات فراہم کرتی ہے۔