برطانیہ میں ایک برطانوی ائیر لائن کے طیارے کے ٹیک آف کے دوران پچھلا پہیہ نیچے گر گیا۔
طیارہ نیواڈا ائیرپورٹ سے لندن کے لیے رات 9:10 بجے اڑا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، پہیہ گرنے کے باوجود پائلٹ نے پرواز جاری رکھی اور طیارہ مقررہ وقت سے 27 منٹ پہلے بحفاظت لندن اترا۔اب تک پہیہ گرنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، تحقیقات جاری ہیں۔