لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں رشوت نہ دینے پر80ملازمین نوکریوں سے فارغ

 نشتر ٹاؤن زون 45 کے مینجر فیضان رسول کا  ماہانہ لاکھوں روپے رشوت دینے کا مطالبہ‘ ملازمین کو ڈپٹی سی ای اوکے ذریعے برطرف کرایا
مبینہ  رشوت لینے کی ویڈیوز پبلک نیوز نے حاصل  کرلیں‘ویڈیوز میں فیضان رسول کو رشوت کی رقم لیتے ہوئے واضح دیکھا جاسکتا ہے
لاہوردانش منیر)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں کرپشن کا بازار گرم، ایل ڈبلیو ایم سی فیلڈ افسر مبینہ طور پر ماتحت ملازمین سے لاکھوں روپے ماہانہ رشوت بٹورنے لگے، نشتر ٹاؤن زون 45 کے مینجر فیضان رسول کا ماتحت عملے سے ماہانہ لاکھوں روپے رشوت دینے کا مطالبہ ،  رشوت نہ دینے پر 80 ملازمین کو ڈپٹی سی ای اوکے ذریعہ  نوکریوں سے برطرف کروادیا ،  مبینہ  رشوت لینے کی ویڈیوز پبلک نیوز نے حاصل  کرلیں‘ویڈیوز میں فیضان رسول کو رشوت کی رقم لیتے ہوئے واضح دیکھا جاسکتا ہے‘پبلک نیوز کو موصول ویڈیو میں گاڑی ، ہوٹل میں پیسے پکڑتے دیکھا جا سکتا ہے ‘سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین ، ڈپٹی سی ای او مبین  نے موقف پر چپ سادھ لی