این سی سی آئی اے کے 77 کنٹریکٹ افسر نوکریوں سے فارغ

عدالتوں میں زیر سماعت درخواستیں متاثر ہونیکا خدمہ،258 نئی بھرتیوں کیلئے پی سی ون بھی بھجوا دیا گیا  
 اسلام آباد(آئی این پی )  نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)  کے 77 کنٹریکٹ افسران   کونوکریوں سے فارغ کر دیا گیا جبکہ 258 نئی بھرتیوں کے لیے پی سی ون بھی بھیجوا دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق  ایف پی ایس سی کی جانب سے دی گئی تین ماہ کی آخری توسیع بھی ختم کردی گئی۔این سی سی آئی اے نے ریگولرائزیشن کے رولز ہی نہیں بنائے ٹیکنیکل، فرانزک اور انویسٹیگیشن ونگ کے گریڈ 16 سے 18 کے کنٹریکٹ افسران متاثر ہوئے ہیں جبکہ کیسز اور عدالتوں میں زیر سماعت درخواستیں کے معاملات بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے