قائمہ کمیٹی داخلہ نے موٹر وہیکلزترمیمی بل 2026 منظور کرلیا‘16سے 18 سال کے موٹرسائیکل سواروں کیلئے قانونی فریم ورک تشکیل دیا جائیگا
نابالغ افراد کیلئے جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ لائسنسنگ اتھارٹی کے ذریعے جاری کیاجائیگا ‘موٹرسائیکل چلانے کیلئے مقررہ شرائط، اور قواعد پرعمل لازمی ہوگا
لاہور (آئی ا ین پی )پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے موٹر وہیکلز ترمیمی بل 2026 کی منظوری دے دی جس کے تحت پنجاب میں 16 سال سے کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل چلانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کمیٹی نے 16 سال کی عمر میں موٹرسائیکل چلانے کی اجازت کی تجویز منظور کر لی ہے،جبکہ نابالغ افراد کے لئے جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ بل کے مطابق 16 سے 18 سال کے موٹرسائیکل سواروں کے لیے ایک باقاعدہ قانونی فریم ورک تشکیل دیا جائے گا۔جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ لائسنسنگ اتھارٹی کے ذریعے جاری کیاجائیگا اورموٹرسائیکل چلانے کے لیے مقررہ شرائط، نگرانی اور قواعد پرعمل لازمی ہوگا،حکومت کاکہنا ہیکہ اس قانون سازی کامقصد بغیر لائسنس کم عمرڈرائیونگ کے بڑھتے ہوئے رجحان پر قابو پانا،روڈسیفٹی کو بہتربنانا اورٹریفک حادثات میں کمی لانا ہے۔اس سلسلے میں موٹروہیکلز آرڈیننس 1965 میں ترمیم کی تجویزبھی شامل کرلی گئی ہے،قائمہ کمیٹی سے منظوری کیبعد اب یہ بل پنجاب اسمبلی کیاجلاس میں پیش کیاجائیگا،جہاں منظوری کی صورت میں اسے باقاعدہ قانون کی شکل دی جائے گی۔