16 سے 18 سال عمر کے نوجوانوں کے لیے جوونائل پرمٹ کی سہولت فراہم ،والدین یا گارڈین کی اجازت لازمی قرار
لاہور(کرائم رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویڑن کے تحت نوجوانوں کو محفوظ اور قانونی ڈرائیونگ کی طرف راغب کرنے کے لیے اہم اقدام اٹھایا گیا ہے اب نوجوانوں کو موٹرسائیکل چلانے کے لیے 18 سال کی عمر تک انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔16 سے 18 سال عمر کے نوجوانوں کے لیے جوونائل پرمٹ کی سہولت فراہم کر دی گئی ہیجس کے تحت وہ مقررہ شرائط پوری کرنے کے بعد موٹرسائیکل چلانے کے مجاز ہوں گے۔16 سال سے 17 سال عمر کے نوجوانوں کے لیے جوونائل پرمٹ فیس ایک ہزار روپے جبکہ 17 سال سے 18 سال عمر کے نوجوانوں کے لیے فیس 500 روپے مقرر کی گئی ہیسی ٹی او لاہور نے بتایا کہ 16 سے 18 سال عمر کے جوونائل پرمٹ ہولڈرز موٹرسائیکل 60 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار پر نہیں چلا سکیں گے۔ نوجوانوں کی حفاظت اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے والدین یا گارڈین کی اجازت کو لازمی قرار دیا گیا ہے جوونائل پرمٹ کے حصول کے لیے آنے والے تمام نوجوانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے والدین یا قانونی گارڈین کو ساتھ لے کر لازمی آئیں، والدین یا گارڈین شناختی کارڈ کی کاپی اور ایک عدس فوٹو بھی ساتھ لائیں گے۔ سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد نوجوانوں میں ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے رجحان کو فروغ دینا، ٹریفک قوانین کی پابندی یقینی بنانا اور سڑکوں پر محفوظ سفر کے کلچر کو مضبوط بنانا ہے۔