سہیل آفریدی کے وارنٹ جاری ، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

 ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات لگانے کے کیس میں حکم دیا گیا‘سماعت 10 فروری تک ملتوی 
 اسلام آباد (آ ئی این پی )اسلام آباد کی   ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت  نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت  اسلام آباد نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات لگانے کے کیس میں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔سینئر سول جج عباس شاہ نے کیس کی سماعت کی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔عدالت نے کیس کی سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی، سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔