اسلا م آباد (آئی این پی )انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کیس میں وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے جنید اکبر ودیگر کیخلاف بھی 26 نومبر احتجاج کیس میں وارنٹ گرفتار ی جاری کرتے ہوئے پولیس کو جلد چالان پیش کرنے کی ہدایت کر دی، بعد ازاں عدالت نے سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کر دی