سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

 ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات عائد اور ساکھ متاثر کرنے کے مقدمے میں وارنٹ جاری ہوئے
اسلام آباد (آن لائن  )سینئر سول جج اسلام آباد  نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات عائد کرنے اور ساکھ متاثر کرنے کے مقدمے میں وزیراعلی کے پی کے سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔سینئر سول جج عباس شاہ نے سہیل آفریدی کے خلاف درج مقدمے کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت ملزم کی عدم حاضری پر عدالت نے سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم جاری کیا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 فروری تک ملتوی کر دی ہے۔