اسلام آباد سیشن کورٹ نے ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات پر گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیدیا
اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے ۔اسلام آباد سیشن کورٹ نے ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس میں عدم حاضری پر سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرکے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ سینئر سول جج عباس شاہ نے سہیل آفریدی کے خلاف درج مقدمہ کی سماعت کی اور کیس کی مزید سماعت 29 جون تک ملتوی کردی۔ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔