اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے د وران سپریم کورٹ بار کے الیکشن کا تذکرہ پروکیل نے کہاکہ سر16اکتوبر کی تاریخ نہ رکھیں اس روز سپریم کورٹ بار کے الیکشن ہیں،جسٹس محسن اختر کیانی نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ بار کے الیکشن ہیں؟تو ان سے کہیں پھر عدالتوں کو بند کردیں،ججوں کو توووٹ دیتے نہیں آپ،ججوں کو بھی ووٹ دیا کریں ناں،جسٹس محسن اختر کیانی کے ریمارکس پر عدالت میں قہقہے لگ گئے۔