کرپشن کیس ختم، ملزم بیرون ملک چلے گئے، بغیر دانتوں والا نیب انجوائے کرے( جسٹس محسن اختر کیانی)

پارلیمنٹ نے 100 ّْ سے زائد کرپشن کیسز ختم کردئیے، جب ہوش آئے گا تو دیر ہوجائے گی، نیب کرپشن انکوائری شروع کرنے سے پہلے دیکھ بھی لیا کرے   وہ تحقیقات کر بھی سکتا ہے یا نہیں:ریمارکس

 اسلام آباد (آئی این پی ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے نیب کے دائرہ اختیار سے متعلق کیس میں ریمارکس دئیے  پارلیمنٹ نے کرپشن کیسز ختم کردیے، جب ہوش آئے گا تو دیر ہوجائے، بغیر دانتوں والا نیب بھی انجوائے کرے اور لوگ بھی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں منگل کے روز ایک کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا  نیب کرپشن کیس کی انکوائری شروع کرنے سے پہلے دیکھ بھی لیا کرے کہ اب تحقیقات کر بھی سکتا ہے یا نہیں؟۔جسٹس محسن اختر نے کہا کہ پارلیمنٹ نے اربوں روپے مالیت کے کرپشن کیسز ختم کردیے ہیں، جب پارلیمنٹ کو ہوش آئے گا تو بہت دیر ہو جائے گی۔ہائیکورٹ کے جج کا کہنا تھا کہ بغیر دانتوں والا نیب بھی انجوائے کرے اور لوگ بھی، ایک سو سے زائد بڑے کرپشن کیسز ختم ہو چکے ہیں، کرپشن کیسز کے ملزمان بیرون ملک بھی چلے گئے ہیں۔