قتل کیس میں ناقص تفتیش ملزم بری ہوتے ہیں تو لوگ عدالتوں اور ملک پر لعنتیں بھیجتے ہیں جسٹس محسن اختر کیانی

 آپ جیسے لوگوں کی وجہ سے ملزم  بری ہو جاتے ہیں:عدالت‘ پولیس نے جو چیز ملزم سے برآمد کرنی تھی وہ مقتول کے والد سے برآمد کی ‘جس سے ملزم کو فائدہ ہوا:وکیل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک‘ایجنسیاں)قتل کے مقدمے میں بریت کی درخواست پر سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہا کیا۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے آپ جیسے لوگوں کی وجہ سے ملزمان بری ہو جاتے ہیں، جب ملزمان بری ہوتے ہیں تو لوگ عدالتوں اور اس ملک پر لعنتیں بھیجتے ہیں۔وکیل درخواست گزار نے بتایا  پولیس نے جو چیز ملزم سے برآمد کرنی تھی وہ مقتول کے والد سے برآمد کی، ملزم سے برآمد ہونے والی چیز مقتول کے والد سے برآمد کرنے سے ملزم کو اسکا فائدہ پہنچایا گیا۔