سکولوں میں اساتذہ کا شارٹ فال

 محکمہ سکول ایجوکیشن کی غفلت کے باعث ہزاروں اساتذہ اور افسروں کی تعیناتی نہ ہوسکی
لاہور(کرائم رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن کی غفلت کے باعث ہزاروں اساتذہ اور افسروں کی تعیناتی نہ ہوسکی۔ تفصیلات کے مطابق ہزاروں اساتذہ کئی عرصے سے محکمہ سکول ایجوکیشن کے ڈسپوزل پر ہیں مگر ان کی تقرری نہ ہوسکی۔پانچ ہزار آٹھ سو آوٓٹ سورس ہونے والے اساتذہ کی تقرری کئی ماہ سے التوا کا شکار ہے۔ ایجوکیشن اتھارٹیز سے ہٹائے جانے والے 4 سو افسر بھی تقرری کے منتظر ہیں ،اگلے ماہ مزید 4 ہزار اساتذہ محکمہ سکول ایجوکیشن کی ڈسپوزل پر آجائیں گے ،اگلے ماہ مزید چار ہزار سکولوں کو آوٓٹ سورس کرنے کا عمل مکمل ہو جائے گا۔