نجی ہسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت ،خاتون دم توڑ گئی

پاکپتن(خصوصی رپورٹ)تین بچوں کی ماں نجی ہسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث دم توڑ گئی، محکمہ ہیلتھ نے کارروائی کرتے ہوئے نجی ہسپتال کو سیل کردیا ،دورانِ آپریشن 42 سالہ خاتون کی حالت بِگڑ گئی، خاتون پیٹ میں رسولی کا علاج کروانے ہسپتال آئی تھی، دورانِ آپریشن حالت بِگڑنے پر ڈاکٹر نے خاتون کو ریفر کردیا، خاتون راستے میں ہی دَم توڑ گئی، ورثا کا ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرز کے خلاف اِحتجاج، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال پاکپتن منتقل کردیا گیا۔