لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق شمالی چھاونی میں دبیر سے 1لاکھ 65ہزار روپے زیورات اور دیگر سامان۔کوٹ لکھپت میں توصیف سے1لاکھ 60 ہزار روپے اور موبائل فون۔ہربنس پورہ میں الطاف سے 1 لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون۔سندر میں معراج سے1 لاکھ 45 ہزار روپے اور موبائل فون۔جوہرٹاون میں فہیم سے 1 لاکھ 35ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔مزنگ اور ہنجروال سے گاڑیاں جبکہ شالیمار گڑھی شاہو اور نشترکالونی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔