کوٹ لکھپت میں یاسین مارا گیا ، فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار صغیر زخمی ،شاہدرہ ٹاون میں عدنان مارا گیا عمران زخمی
گجر پورہ میں ملزم عدنان ساتھیوں کی فائرنگ کا نشانہ بن گیا، کاہنہ میں موٹرسائیکل سوارملزم شیراز زخمی ،فرار ملزموں کی تلاش جاری
لاہور(کرائم رپورٹر) سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلوں کا نان سٹاپ سلسلہ جاری ہیں3ملزمان ہلاک ایک پولیس اہلکار سمیت 4افراد زخمی ہوگئے ذرائع سی سی ڈی کے مطابق کوٹ لکھپت مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم یاسین ہلاک ہوگیا کراس فائرنگ میں پولیس اہلکار صغیر زخمی ہوگیا جسکو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا دوسرا واقعہ شاہدرہ ٹاون میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ہلاک ملزم کی شناخت عدنان جبکہ زخمی کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی تیسرا واقعہ کاہنہ میں پولیس مقابلے میں موٹرسائیکل سوار ملزم شیراز زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا چوتھا واقعہ گجر پورہ میں سی سی ڈی سیمبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ملزم ہلاک ہوگیاملزم عدنان کو ریکوری کیلئے لے جایا جا رہا تھاملزم کے ساتھیوں نے حملہ کردیا عدنان ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا پولیس نے تمام کارروائیاں کرتے ہوئے لاشوں کو قبضے میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کرکے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا اورفرار ہونے والے چار ملزمان کی تلاش شروع کردی