سابق جج اور لاپتا افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) فقیر محمد انتقال کرگئے

سابق جج اور لاپتا افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) فقیر محمد انتقال کرگئے

سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج اور لاپتا افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) فقیر محمد کا انتقال ہوگیا۔

 ان کے انتقال کی تصدیق ان کے اہل خانہ نے کی۔ جسٹس فقیر محمد کا انتقال لاہور کے ایک ہسپتال میں ہوا۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج 29 جنوری کو بعد از نماز عصر ڈی ایچ اے فیز 8 (پارک ویو) لاہور میں ادا کی جائے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ہی حکومت نے جسٹس (ر) فقیر محمد کو لاپتا افراد کمیشن کا نیا سربراہ مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا، اس سے پہلے یہ عہدہ جسٹس (ر) جاوید اقبال کے پاس تھا۔ حکومت نے 22 جنوری کو ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی جانب سے عدالت عظمیٰ کو آگاہ کیا تھا کہ جسٹس (ر) جاوید اقبال کی جگہ جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر کو لاپتا افراد کمیشن کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔اس تقرر کے وقت جسٹس فقیر محمد لاہور کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کے انتقال کے بعد ملک بھر میں ان کے لیے دعائے مغفرت کا سلسلہ جاری ہے۔ ان کی وفات پر عدلیہ، حکومت، اور عوامی حلقوں میں گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔