سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے والد انتقال کرگئے

سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے والد انتقال کرگئے

سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے والد آصف خان سنجرانی انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق آصف خان سنجرانی کچھ عرصے سے علیل تھے اور ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے جہاں وہ دورانِ علاج انتقال کر گئے۔ ان کی تدفین آبائی علاقے چاغی کے قبرستان میں کی جائے گی۔مرحوم کے انتقال پر سیاسی و سماجی شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے صادق سنجرانی اور اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ غم کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے مرحوم کے ایصالِ ثواب اور اہلِ خانہ کے صبر و جمیل کے لیے دعا بھی کی۔صادق سنجرانی کے والد آصف خان سنجرانی کو علاقے کی ایک معزز شخصیت مانا جاتا تھا اور ان کے انتقال سے نہ صرف خاندان بلکہ علاقے کے عوام بھی غمگین ہیں۔