تلنگانہ ہائی کورٹ کا بچوں کو سینما گھروں میں لے جانے پر پابندی عائد

تلنگانہ ہائی کورٹ کا بچوں کو سینما گھروں میں لے جانے پر پابندی عائد

تلنگانہ ہائی کورٹ نے بھارتی فلم "پشپا 2: دا رول" کے دوران پیش آنے والے افسوسناک حادثے کے بعد ریاست میں تھیٹر شوز پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔

عدالت نے ریاستی حکومت اور سینما گھروں کی انتظامیہ کو یہ ہدایت دی کہ 16 سال سے کم عمر بچوں کو صبح 11 بجے سے پہلے اور رات 11 بجے کے بعد فلم دیکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔یہ فیصلہ سندھیا تھیٹر میں "پشپا 2" کے پریمیئر کے دوران بھگدڑ مچنے کے بعد آیا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور ان کا بیٹا شدید زخمی ہوگیا تھا۔ اس واقعے نے تھیٹر شوز کے دوران حفاظتی انتظامات کے حوالے سے سوالات اٹھائے ہیں۔

عدالت نے ریاستی حکومت پر اضافی شوز اور ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافے کی اجازت دینے پر بھی سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اس سے پہلے ریاستی حکومت رات 1 بجے سے صبح 8 بجے تک تھیٹر شوز پر پابندی عائد کر چکی تھی، لیکن اب عدالتی حکم کے بعد خصوصی شوز کے لیے مزید سختیاں نافذ کر دی جائیں گی۔ ان اقدامات کا مقصد تھیٹر شوز کے دوران عوام کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔