یوسف ٹرک پربیمار گائے اوربچھڑا لے جارہاتھا،ہجوم نے گھیر لیا ،تشدد سے ہسپتال میں دم توڑ گیا،ساتھی زخمی
نئی دہلی (آئی این پی ) بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک اور مسلمان نوجوان مودی کے ہندوتوا ازم کی بھینٹ چڑھ گیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہریانہ کے ضلع پلوال میں مشتعل ہجوم نے ایک ٹرک کو گھیرے میں لے لیا جس میں ایک گائے اور ایک بچھڑا موجود تھا۔ٹرک میں یوسف نامی مسلمان نوجوان سوار تھا جس نے ہجوم کو بتایا کہ یہ گائے اور بچھڑا بیمار ہے جسے علاج کے بعد گھر لے جا رہا ہوں۔ تاہم مشتعل ہجوم نے ایک نہ سنی، یوسف اور اس کے ساتھ موجود ٹرک ڈرائیور کو لاٹھیوں، گھونسے اور لاتوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔28سالہ یوسف شدید زخمی ہوگیا جسے پہلے مقامی ہسپتال اور پھر دہلی کے ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔ یوسف کا ساتھی اور ٹرک ڈرائیور شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہے جہاں اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔بھارتی پولیس نے 10 افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔