شاردہ ضلع نیلم سے مظفرآباد جانے والی ایک مسافر وین کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 10 مسافر زخمی ہو گئے، جن میں تین کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔
حادثہ کہوڑی پل کے قریب پیش آیا، جہاں وین پھسل کر کھائی میں جاگری۔ زخمیوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور مسافروں کو ریسکیو کیا۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد سی ایم ایچ مظفرآباد ریفر کر دیا گیا۔ مقامی حکام نے بتایا کہ مزید تحقیقات کے بعد حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جائے گا۔