یوکرینی صدر نے ٹرمپ سے 50 برس کی امریکی سیکیورٹی گارنٹی مانگ لی

یوکرینی صدر نے ٹرمپ سے 50 برس کی امریکی سیکیورٹی گارنٹی مانگ لی

یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات میں امریکا سے 30 سے 50 سال تک کے طویل المدتی سیکیورٹی ضمانتیں حاصل کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

صدر زیلنسکی کے مطابق موجودہ معاہدوں میں صرف 15 سال کی سیکیورٹی ضمانتیں شامل ہیں، جنہیں آئندہ بڑھانے کی گنجائش ہے، لیکن یوکرین چاہتا ہے کہ یہ مدت زیادہ ہو کیونکہ ملک گزشتہ 15 سال سے مختلف شکلوں میں جاری تنازعات اور جنگ کی حالت میں ہے۔یورپ واپسی کے دوران ایک آن لائن پریس بریفنگ میں زیلنسکی نے کہا کہ امریکا نے ان کے موقف پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور اگر امریکا نے اس طویل المدتی ضمانت پر عمل درآمد کیا تو یہ ایک تاریخی اقدام ہوگا۔صدر زیلنسکی نے واضح کیا کہ اس اقدام کا مقصد یوکرین کی سیکیورٹی اور دفاع کو مضبوط بنانا ہے، تاکہ مستقبل میں کسی بھی جارحیت یا تنازع سے نمٹنے کے لیے ملک کے پاس پائیدار اور مستحکم سیکیورٹی کی ضمانت موجود ہو۔