پیوٹن کی شرائط مان لو ورنہ روس کو تباہ کر دیا جائے گا:ٹرمپ کا یوکرینی صدر کو خبردار

پیوٹن کی شرائط مان لو ورنہ روس کو تباہ کر دیا جائے گا:ٹرمپ کا یوکرینی صدر کو خبردار

واشنگٹن: برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی پر زور دیا کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جنگ بندی کی شرائط تسلیم کر لیں۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے زیلینسکی کو خبردار کیا کہ پیوٹن نے دھمکی دی ہے کہ اگر یوکرین نے روس کی شرائط نہ مانیں تو روس اسے تباہ کر دے گا۔فنانشل ٹائمز کے مطابق ٹرمپ نے یوکرینی صدر پر زور دیا کہ وہ مشرقی ڈونباس کا علاقہ روس کے حوالے کر دیں تاکہ جنگ بندی ممکن بنائی جا سکے۔تاہم رپورٹ کے مطابق زیلینسکی ٹرمپ کو قائل کرنے میں کامیاب ہوئے کہ جنگ بندی موجودہ جنگی پوزیشن پر کی جائے، جس پر دونوں فریقوں نے اتفاق کیا۔ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ نے کہا:“اب خون خرابہ ختم کرنے کا وقت آگیا ہے، دونوں فریق خود کو فاتح قرار دیں اور فیصلہ تاریخ پر چھوڑ دیں۔”واضح رہے کہ یہ ملاقات دو روز قبل وائٹ ہاؤس میں ہوئی تھی، جہاں دونوں رہنماؤں نے روس-یوکرین تنازع پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔