پی پی پی پارلیمنٹیرینز کے سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان کو پی ٹی آئی کے لیے مذاکرات کی پیشکش قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم کی طرف سے بھی مذاکرات کی پیشکش موجود ہے اور پی ٹی آئی خود طے کرے کہ وہ مذاکرات چاہتی ہے یا نہیں۔ نیر بخاری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی آئین کے دائرے میں رہ کر سیاست کرے تو اس کے لیے بہتر ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ پی پی پی ہمیشہ مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور تناؤ کی صورت حال میں ملک اور قوم کو نقصان ہو رہا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے بھی پہلے کہا تھا کہ پی ٹی آئی شدت پسندی چھوڑ دے، یہ پارٹی اور کارکنوں کے لیے بہتر ہوگا۔