جامعہ نعیمیہ میں سالانہ عالمی محفل حسن قرات یکم جنوری کوہوگی

لاہور (خصوصی رپورٹ)جامعہ نعیمیہ میں17ویں سالانہ عالمی محفل حسن قرات یکم جنوری کو نماز عشاکے بعدہوگی۔ مصر سے قاری الشیخ حسن الزہری،قاری جامین سمیت پاکستان کے نامورقاری مفتی عمران حنفی ،قاری آصف سہیل ،قاری یونس قادری،قاری رفیق ،قاری اعجاز،قاری اشفاق ،قاری فرید الدین تلاوت کرینگے۔ اس موقع پر چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی،خطیب داتا دربارمسجدمفتی رمضان سیالوی ،پیر سید زین العابدین ودیگر رہنماخطاب کرینگے