گودام میں آگ بھڑک اٹھی

لاہور(کرائم رپورٹر)پھول منڈی سگیاں میں واقع ایک گودام میں اچانک آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ ویسٹ مٹیریل کے گودام میں لگی، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر فائٹنگ اور ایمرجنسی وہیکلز فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کے لیے بھرپور کارروائی میں مصروف ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔