پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے ذاتی زندگی میں جاری مشکلات کے باوجود بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (BPL) 2025-26 میں اپنی ٹیم ڈھاکا کیپیٹلز کو فتح دلائی۔
ہفتے کو سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں راجشاہی واریئرز نے 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے۔ ڈھاکا کیپیٹلز کی جانب سے عماد وسیم نے چار اوورز میں صرف 16 رنز دے کر 3 اہم وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی شاندار بولنگ کے باعث ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر کے میچ جیت لیا۔ عماد وسیم کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔یہ میچ عماد وسیم کے لیے خاص رہا کیونکہ انہوں نے اہلیہ ثانیہ اشفاق سے طلاق کے بعد پہلی مرتبہ اپنی بی پی ایل کارکردگی کی اسٹوری انسٹاگرام پر شیئر کی۔
دوسری جانب، عماد وسیم کی اہلیہ ثانیہ اشفاق نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ شادی کے دوران مشکلات کے باوجود انہوں نے ہر ممکن کوشش کی، مگر ایک تیسری شخصیت کی وجہ سے ازدواجی زندگی بگڑ گئی۔ انہوں نے بچوں کے مستقبل اور خاندان کی عزت کے لیے قانونی راستہ اختیار کرنے کا اعلان کیا۔عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی شادی 2019 میں ہوئی تھی اور ان کے تین بچے ہیں۔