عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے ایک مرتبہ پھر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔

 انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں عماد وسیم نے کہا کہ طویل غور و فکر کے بعد انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے، اور پاکستان کی نمائندگی کرنا ان کی زندگی کا بڑا اعزاز رہا ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ ڈومیسٹک اور فرنچائز کرکٹ میں اپنی کرکٹ کا سفر جاری رکھیں گے۔ عماد وسیم نے ٹی20 ورلڈکپ سے قبل اپنی ریٹائرمنٹ واپس لی تھی، اور اب ایک مرتبہ پھر انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔