شہر میں دھند کی شدت میں اضافہ، حدِ نگاہ متاثر

شہر میں دھند کی شدت میں اضافہ، حدِ نگاہ متاثر

شہر بھر میں دھند کی شدت میں بتدریج اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہو رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے، تاہم آنے والے دنوں میں دھند کی شدت میں کمی متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ہوا 2 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

دھند کی صورتحال کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران فوگ لائٹس کا استعمال کریں، رفتار کم رکھیں اور محتاط ڈرائیونگ اختیار کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار حادثے سے بچا جا سکے۔