غزہ میں شدید بارش اور سرد طوفانی ہوائیں، شیر خوار بچوں کی زندگیاں داؤ پر

غزہ میں شدید بارش اور سرد طوفانی ہوائیں، شیر خوار بچوں کی زندگیاں داؤ پر

غزہ میں ایک بار پھر موسمِ سرما کی بارش اور یخ بستہ طوفانی ہوائیں چلنے سے حالات مزید سنگین ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی پابندیوں کے باعث امداد کی ترسیل معطل ہونے سے بے گھر فلسطینی شدید مشکلات کا شکار ہیں۔بارش سے بھیگے خیموں میں رہنے والے شیر خوار بچوں کی زندگیاں سخت خطرے میں ہیں، جبکہ شدید سردی نے انسانی المیے کو مزید بڑھا دیا ہے۔ادھر اسرائیلی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں بھی بدستور جاری ہیں۔ تازہ اسرائیلی حملوں میں مزید چار فلسطینی شہید ہو گئے۔10 اکتوبر کو ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے بعد سے اب تک 414 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔