محمد ہمایون خان سے گڑھی خدا بخش میں پارٹی رہنماؤں، عہدیداروں اور کارکنوں کی ملاقاتیں

 ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے جیالوں کے جذبے، استقامت اور پارٹی سے والہانہ وابستگی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل محمد ہمایون خان نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں پارٹی رہنماؤں، عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقاتیں کیں۔ محمد ہمایون خان نے ملک بھر سے آنے والے مختلف پارٹی کیمپوں کا دورہ کیا اور کارکنوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سنے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں، عہدیداروں اور کارکنوں کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا