نائٹ پروگرام کے دوران ٹارگٹ کلنگ، نوجوان جاں بحق، پولیس اہلکار زخمی

اسلام آباد( آن لائن )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے شکرپڑیاں میں نائٹ پروگرام کے دوران ٹارگٹ کلنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا نوجوان ہسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت سمیع اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق ضلع کرک سے بتایا جا رہا ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار حسین شاہ بھی زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق فائرنگ ایک چادر اوڑھے شخص کی جانب سے کی گئی